رومانین موسیقار نے عائشہ عمر کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

قیصر افتخار  جمعـء 25 دسمبر 2020
رومانین موسیقار کے ساتھ کام کرکے بہت خوشی محسوس ہوگی، عائشہ عمر

رومانین موسیقار کے ساتھ کام کرکے بہت خوشی محسوس ہوگی، عائشہ عمر

مقبول ترین رومانین بینڈ ایکسینٹ کے موسیقار ایڈریئن سینا نے پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

انسٹاگرام پر لائیو شو کے دوران رومانین بینڈ ایکسینٹ کے موسیقار ایڈریئن سینا نے پاکستانی میزبان سارہ بلوچ سے انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ عائشہ عمر کو پسند کرتے ہیں حالانکہ ان دونوں کی کبھی کوئی ملاقات بھی نہیں ہوئی۔ رومانین موسیقار نے عائشہ عمر کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا نیا گانا “ہارٹ اٹیک” عائشہ عمر کے نام کر دیا ہے۔

دوسری جانب عائشہ عمر یہ سب سن کر شرما گئیں اور اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ میں کیا بولوں تاہم مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے۔ عائشہ عمر نے گلوکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرکے بہت خوشی محسوس ہوگی اور میں اس وقت کا بے چینی سے انتظار کررہی ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔