- کامن ویلتھ گیمز، ارشد ندیم گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب
- آٹھویں جماعت کے طالب علم نے حاضر دماغی سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی
- ملک بھر میں دو روز کے لیے موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ
- پنجاب میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
- اسلامک گیمز: پاکستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- کیوبا میں تیل ذخیرہ کرنے والے ٹینکر پر آسمانی بجلی گرگئی، 1 ہلاک، 121 زخمی
- پاکستانی طالبعلموں نے زرعی شعبے کے لیے موسمیاتی اسٹیشن تیارکرلیا
- بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے اور شہدا کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز
- پاکپتن سے خود کو ایس ایچ او ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار
- کراچی میں ہندو نوجوان کی درخت سے لکٹی ہوئی لاش برآمد
- فارن فنڈنگ میں اب پی ٹی آئی کے کسی جواب کی ضرورت نہیں، وزیر اطلاعات
- یزیدی حکومت سے نمٹنے کے لیے 13 اگست کو لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، عمران خان
- راولپنڈی: کنویں میں گرنے والی بھینس کو کئی گھنٹوں بعد باحفاظت نکال لیا گیا
- نوجوان نسل عمران خان کے بہکاوے میں نہ آئے، شرجیل انعام میمن
- پسند کی شادی کی خواہش؛باپ نے بیٹی کے قتل کیلیے ایک لاکھ روپے سپاری دیدی
- لاہور: اغوا کا ڈرامہ رچاکر والدین سے 5 لاکھ روپے تاوان مانگنے والا 14 سالہ لڑکا گرفتار
- بنگلادیش؛ پٹرولیم مصنوعات میں 52 فیصد اضافے پر ہنگامے پھوٹ پڑے
- شہدا کا تمسخر اڑانے والوں کا احتساب ضروری ہے، وزیر اعظم
- راولپنڈی میں دو ملزمان کی گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی
- اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری؛ سلامتی کونسل نے اجلاس طلب کرلیا
پی ڈی ایم سیاسی بریانی ہے جس کی کوئی سمت، لیڈر اور منشور نہیں، سراج الحق

عمران خان کو تیاری و تربیت کیلئے پرائمری اسکول میں بٹھایا جائے، امیر جماعت اسلامی
گوجرانوالا: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
سینیٹر سراج الحق نے گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لینڈ مافیا، ڈرگ مافیا، شوگر مافیا، تیل مافیا تمام سیاسی جماعتوں میں موجود ہیں، ظالم جاگیرداروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کی سیاست کو زمین میں دفن کرنے کا وقت آیا ہے، شہزادیاں شہزادے شہر شہر جاکر اپنا چہرہ دکھا رہے ہیں، ان شہزادے شہزادیوں کے عالیشان کوٹھیوں، جائیدادوں کا حساب کریں گے۔
سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم سمیت ساری جماعتیں بند گلی میں داخل ہوگئی ہیں، پی ڈی ایم کے ایک جلسے میں اسلامی نظام کا مطالبہ نہیں ہوا، جو اتحاد اسلامی نفاذ کیلئے نہیں ہم نے اس اتحاد سے خود کو فاصلے پر رکھا ہے، ہم سیاسی بریانی کا حصہ نہیں بنے، پی ڈی ایم ایک سرخ، نیلا پیلا رنگ رنگیلا اتحاد ہے جس کی کوئی سمت کوئی، لیڈر اور منشور نہیں ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 22 کروڑ عوام کا وزیراعظم آج اعتراف کرتا ہے میری تربیت اور ٹریننگ نہیں، جنہوں نے آپکو لاکر بٹھایا انہوں نے عوام کے ساتھ زیادتی اور ظلم کیا ہے، کورونا اللہ کی آزمائش ہے تو پی ٹی آئی اللہ کا عذاب ہے، اسٹیبلشمنٹ کوئلے کی دکان پر بیٹھے گی تو وردی داغدار ہوگی، عمران خان میں چاہتا ہو آپکی تربیت کیلئے آپ کو پرائمری اسکول میں بٹھایا جائے تاکہ اچھا استاد آپ کی تربیت کرے، بخدا مہنگائی کی وجہ سے سانس لینا مشکل ہوچکا ہے، آئی ایم ایف کی ٹیم اسلام آباد میں موجود ہے اور کہتی ہے مزید مہنگائی مسلط کرو، وزیراعظم اور حکومت نے ماؤں کے ساتھ ظلم کیا، بچوں کو پلانے کیلئے دودھ کا ڈبہ 16 سو کا ملتا ہے، ادویات کی قیمتوں میں 3 سے پانچ سو فیصد اضافہ کیا گیا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ کابینہ اتنی بڑی ہے کہ موجودہ کابینہ میں بیٹھے وزیر اور مشیر بھی ایک دوسرے کو نہیں جانتے، حکومت نے کہا تھا ہماری کابینہ مختصر ہوگی جو اب 50 سےتجاوز کرگئی، وزیراعظم اپنے تمام وزرا کے نام بتادیں میں انکو انعام دونگا، وزیراعظم نے پیسے دیکر اپنے گھر کو قانونی بنایا مگر غریبوں کی جھونپڑیوں کو غیر قانونی بول کر بلڈوزر چلایا، آئندہ کسی سرکاری آدمی نے کسی غریب کی جھونپڑی پر ہاتھ بڑھایا ہمارا ہاتھ ان پر ہوگا، ہم ان سرکاری ملازموں کو نشان عبرت بنائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔