بھارتی کرکٹ بورڈ اندرونی اختلافات میں الجھ گیا

اسپورٹس ڈیسک / اے ایف پی  اتوار 29 دسمبر 2013
للت مودی کے انتخاب لڑنے پر راجستھان ایسوسی ایشن کو سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

للت مودی کے انتخاب لڑنے پر راجستھان ایسوسی ایشن کو سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نئی دہلی: اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ اندرونی اختلافات میں الجھ گیا، اس نے للت مودی کے انتخاب لڑنے پر راجستھان ایسوسی ایشن کو سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ورکنگ کمیٹی نے واضح کیاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے خلاف سخت ڈسپلنری کارروائی اور ٹیم پر قومی ایونٹس کے دروازے بند کردیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے رواں برس ستمبر میں آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی پر کرپشن اور دیگر الزامات پر تاحیات پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم انھوں نے سپریم کورٹ کی اجازت سے رواں ماہ ہونے والے راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں حصہ لیا جس میں وہ صدارتی امیدوار ہیں، یہ انتخابات سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہوئے اور ان کے نتائج کا اعلان 6 جنوری کو کیا جائے گا۔ مودی کے گروپ نے پہلے سے ہی دعویٰ کرلیاکہ انھیں 33 ڈسٹرکٹ یونٹس میں سے 25 کی حمایت حاصل ہو گئی، جس سے مودی کا آرسی اے کا صدر بننا یقینی دکھائی دیتا ہے۔ بی سی سی آئی کی ورکنگ کمیٹی کا خصوصی اجلاس چنئی میں ہوا، جس میں مودی کی ممکنہ واپسی پر غور وفکر کے بعد اہم فیصلے کیے گئے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔