کوئٹہ؛ گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے 2 سگے بھائی جاں بحق

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 26 دسمبر 2020
ہلاک ہونے والے دونوں بھائی پنجاب کے علاقے احمد پور شرقیہ کے رہائشی تھے۔ فوٹو: فائل

ہلاک ہونے والے دونوں بھائی پنجاب کے علاقے احمد پور شرقیہ کے رہائشی تھے۔ فوٹو: فائل

 کوئٹہ:  کوئٹہ میں سوئی گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے 2 بھائی جاں بحق بحق ہوگئے جبکہ کرنٹ لگنے کے باعث ایک نوجوان جان سے گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے جان محمد روڈ کے کوچہ شیر محمد کے ایک مکان میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے دو سگے بھائی اشفاق احمد اور مشتاق احمد جاں بحق ہوگئے، ہلاک ہونے والے دونوں بھائی پنجاب کے علاقے احمد پور شرقیہ کے رہائشی تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔