سارہ خان کے والد انتقال کرگئے

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 دسمبر 2020
سارہ خان کے والد کے انتقال کی خبر فوٹوگرافر عبدالصمد ضیا نے گزشتہ روز  اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی تھی فوٹوفائل

سارہ خان کے والد کے انتقال کی خبر فوٹوگرافر عبدالصمد ضیا نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی تھی فوٹوفائل

کراچی: اداکارہ سارہ خان اور نورظفر خان کے والد کا انتقال ہوگیا۔

سارہ خان کے والد کے انتقال کی خبر ان کی شادی کی فوٹوگرافی کرنے والے فوٹوگرافر عبدالصمد ضیا نے گزشتہ روز  اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی تھی۔ اور سارہ خان کے اہل خانہ کے لیے صبر اور ان کے والد کی مغفرت کی دعا کی تھی۔

سارہ خان نے بھی آج اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے والد کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کا جنازہ ظہر میں اٹھایا جائے گا اور انہیں سخی حسن قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سارہ خان رواں سال جولائی میں گلوکار فلک شبیر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔