سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافہ

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 26 دسمبر 2020
 دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے(فوٹو، فائل)

دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے(فوٹو، فائل)

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 7ڈالر کے اضافے سے 1880ڈالر کی سطح پر پہنچنےکے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ 

اضافے کے بعد فی تولہ اور فی دس گرام  سونے کی قیمت بالترتیب 600روپے اور 516روپے بڑھنے سے کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی نئی قیمت 113350روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت  97180 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے۔تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1260روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1080روپے 24پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔