عباس پرفارم کریں، سیروتفریح کیلیے نیوزی لینڈ نہیں بھیجا،شعیب اختر

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 27 دسمبر 2020
سیم بولنگ ان کی خاصیت ہے، انھیں سمجھنا چاہیے کہ وہ نیوزی لینڈ وہاں کے نظارے دیکھنے کیلیے نہیں گئے ہوئے، سابق پیسر۔ فوٹو: فائل

سیم بولنگ ان کی خاصیت ہے، انھیں سمجھنا چاہیے کہ وہ نیوزی لینڈ وہاں کے نظارے دیکھنے کیلیے نہیں گئے ہوئے، سابق پیسر۔ فوٹو: فائل

کراچی: نیوزی لینڈ سے پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز محمد عباس کی بولنگ پر سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر بھڑک اٹھے۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پیسر کو سیروتفریح کیلیے نیوزی لینڈ نہیں بھیجا گیا، اگر وہ گیند کو سیم نہیں کرسکتے تھے تو پھر ٹیم میں ان کی موجودگی کا جواز کیا ہے۔ ابتدائی روز محمد عباس نے21 اوورز میں ایک بھی وکٹ نہیں لے سکے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر شعیب اخترنے کہا کہ عباس کو فاسٹ اور سیم گیند کرنے کی ضرور ہے مگر پہلے دن ان دونوں میں سے ایک بھی چیز دکھائی نہیں دی، سیم بولنگ ان کی خاصیت ہے، انھیں سمجھنا چاہیے کہ وہ نیوزی لینڈ وہاں کے نظارے دیکھنے کیلیے نہیں گئے ہوئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔