کراچی میں میاں بیوی اور دو بچے اغوا کے بعد قتل، لاشیں برآمد

ویب ڈیسک  اتوار 29 دسمبر 2013
پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال بھجوا دیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال بھجوا دیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: ماڑی پور سے 2 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں ملیں ہیں جنہیں اغوا کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڑی پور کے علاقے پرویز مشرف کالونی سے 4 افراد کی لاشیں ملیں ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش سے چاروں افراد کی شناخت مظفر، بیوی شازیہ، بیٹے عمران اور بیٹی منزہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول خاندان کا تعلق کچھی برادری سے ہے اور انہیں چاروں افراد کو اغوا کے بعد قتل کیا گیاہے۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال بھجوا دیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔