- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
آج جس مقام پر ہوں اس میں مرینہ خان کا بہت بڑ اہا تھ ہے، ماہرہ خان
کراچی: اداکارہ ماہرہ خان نے سینئراداکارہ مرینہ خان کو شوبز انڈسٹری میں اپنی پہلی دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کامیابیوں میں مرینہ خان کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔
ماہرہ خان نے مرینہ خان کی سالگرہ پر ان کے لیے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام تحریر کیا ہے۔ ماہرہ خان نے لکھا ’’دنیا کے لیے مرینہ خان پاکستان کی سب سے پیاری خاتون ہیں، لیکن میرے لیے مرینہ میری اس انڈسٹری میں سب سے پہلی دوست ہیں۔‘‘
ماہرہ خان نے لکھا مرینہ خان اور ان کے شوہر وہ پہلے لوگ ہیں جنہوں نے مجھے اس انڈسٹری میں ہونے کا احساس کروایا اور مجھے خوش آمدید کہا۔ آج میں جو کچھ بھی ہوں اس میں لاشعوری طور پر مرینہ خان اور ان کے شوہر کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ جس طرح میں اپنے آپ کو لے کر چلتی ہوں، اور میں جس طرح اپنے جونیئرز اور سینئرز کے ساتھ پیش آتی ہوں۔ جس طرح میں اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کو سنبھالنے کی کوشش کرتی ہوں۔ یہ سب کچھ ان دنوں کی وجہ سے ہے جو میں نے مرینہ خان کے گھر پر گزارے۔
مرینہ خان کا گھر جو ہمیشہ ہر کسی کے لیے کھلا رہتا ہے۔ جہاں میں بہت سے غیر معمولی لوگوں سے ملی۔ میں ہمیشہ اس بات کی شکرگزار رہوں گی کہ آپ دونوں میری زندگی میں ہیں۔ آخر میں ماہرہ خان نے مرینہ خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔