چارسدہ، ایم پی اے سلطان محمد خان 5 ساتھیوں سمیت کارسرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 29 دسمبر 2013
 پولیس نےایم پی اے اور ان کے 5 ساتھیوں پر کار سرکار میں مداخلت اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج کر کے انہیں جیل بھیج دیا۔ فوٹو؛ فائل

پولیس نےایم پی اے اور ان کے 5 ساتھیوں پر کار سرکار میں مداخلت اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج کر کے انہیں جیل بھیج دیا۔ فوٹو؛ فائل

چار سدہ: پولیس نے چار سدہ سے قومی وطن پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی سلطان محمد خان کو 5 ساتھیوں سمیت کار سرکار میں مداخلت اور غیر قانونی اسلحہ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ رات شادی کی ایک تقریب میں بلا اشتعال فائرنگ کے بعد جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو نا معلوم افراد نے پولیس کی موبائل پر بھی فائرنگ کر دی جس کے بعد پولیس نے شک کی بناء پر متعدد افراد کو حراست میں لیا تو ایم پی اے سلطان محمد خان اپنے محافظوں سمیت ان افراد کو چھڑانے پولیس اسٹیشن پہنچ گئے اور ان کے محافظوں نے پولیس اہلکاروں پر اسلحہ تان لیا جس پر پولیس نے سلطان محمد خان اور ان کے 5 ساتھیوں پر کار سرکار میں مداخلت اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج کر کے انہیں جیل بھیج دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔