2020:لاہور میں بچوں سے زیادتی کے220 واقعات رپورٹ

سید مشرف شاہ  پير 28 دسمبر 2020
61بچے لاپتہ ہیں، 153ملزمان گرفتار،رشتہ دار،محلے دار ملوث نکلتے ہیں،پولیس
 (فوٹو، فائل)

61بچے لاپتہ ہیں، 153ملزمان گرفتار،رشتہ دار،محلے دار ملوث نکلتے ہیں،پولیس (فوٹو، فائل)

 لاہور:  صوبائی دارالحکومت میں رواں سال بھی بچوں سے زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آسکی،رواں سال لاہور میں بچوں سے زیادتی کے220 واقعات رپورٹ ہوئے۔

زیادتی کے بعد 2 بچے اور ایک بچی کو قتل بھی کیا گیا۔124 بچے اور96 بچیاں جنسي درندگي کي بھینٹ چڑھ گئیں ۔بچوں کے اغواء کے 350 واقعات رونما ہوئے۔ذرائع کے مطابق سال 2020 بھی بچوں کے خلاف جنسی جرائم کے حوالے سے خوفناک رہا ۔لاپتہ ہونے والے 61 بچوں کا تاحال کوئي سراغ نہ مل سکا ۔

بچوں کے اغواء کي وارداتوں میں لاہور پنجاب کا سب سے خطرناک شہر رہا ۔سب سے زیادہ بچے لاہور سے اغواہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ ہونے والے جرائم میں قریبی رشتہ دار یا محلے دار ہي ملوث نکلتے ہیں ۔پولیس کے ساتھ ساتھ والدین کو بھي اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔