فرح خان کا ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک

ویب ڈیسک  پير 28 دسمبر 2020
ہیک ہونے کے کچھ دیر بعد فرح خان نے شوہر کی مدد سے انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال کرالیا۔ فوٹو : فائل

ہیک ہونے کے کچھ دیر بعد فرح خان نے شوہر کی مدد سے انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال کرالیا۔ فوٹو : فائل

نیو دہلی: ہیکرز نے بھارتی ہدایت کارہ و پروڈیوسر فرح خان کا ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیکرز نے نامور بھارتی ہدایت کارہ و پروڈیوسر فرح خان کے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ہیک کرلیا، فرح خان اپنے شوہر کی مدد سے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو تو بحال کرنے میں کامیاب ہوگئیں تاہم ٹوئٹر ہینڈلر ابھی بھی ہیکرز کے پاس ہے۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال ہونے کے بعد فرح خان نے مداحوں سے ان کی جانب سے کسی بھی پیغام پر ردعمل نہ دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ ابھی تک بحال نہیں ہوسکا ہے، ہوسکتا ہے کہ میرے کسی پیغام کاجواب دینے پر آپ کا اکاؤنٹ بھی ہیک ہوجائے لہذا احتیاط کریں۔

فرح خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال کرنے پر اپنے شوہر شریش کندر کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی جلد بحال ہوجائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔