فیروز خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑ کر واپس آنے کی وجہ بتا دی

ویب ڈیسک  پير 28 دسمبر 2020
فیروز خان نے اسلام کے خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ فوٹو:فائل

فیروز خان نے اسلام کے خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ فوٹو:فائل

 کراچی: اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑکر واپس آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ مختلف کام کرنے ہیں اسی لیے انڈسٹری میں واپس آیا ہوں۔

ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو کے مطابق فیروز خان نے کہا کہ میرے شیخ حضرت سلطان محمد علی صاحب ہیں جوکہ حضرت سلطان باہوؒ کی دسویں اولاد ہیں، انہوں نے مجھے حکم دیا تھا کہ میں یہ انڈسٹری نہ چھوڑوں۔

فیروز خان نے یہ بھی کہا کہ شیخ صاحب نے مجھے کہا ہے کہ میرے لیے ضروری ہے کہ میں شوبز انڈسٹری سے جڑا رہوں۔ یہی وجہ ہے کہ مجھے یہاں رہتے ہوئے کچھ مختلف کرنا ہے اس لیے میں انڈسٹری میں واپس آیا، آج کل نئے ڈراموں پر کام کر رہا ہوں اور بہت جلد اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی شروع کرنے والا ہوں۔

یہ پڑھیں: فیروزخان نے شوبزکوخیرباد کہہ دیا

واضح رہے کہ فیروز خان نے رواں سال کی ابتداء میں ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ رہا ہوں اور اگر ضرورت پڑی تو اداکاری محض اسلام کی تعلیمات کے لیے ہی کروں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔