شمالی وزیرستان میں زمین کے تنازعہ پرفائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 29 دسمبر 2020
ملک داؤد موسکی کے خاندان سے تعلق رکھنے والے چچا زاد بھائیوں کے درمیان زمین کے تنازعہ پرفائرنگ کاتبادلہ ہوا: فوٹو: فائل

ملک داؤد موسکی کے خاندان سے تعلق رکھنے والے چچا زاد بھائیوں کے درمیان زمین کے تنازعہ پرفائرنگ کاتبادلہ ہوا: فوٹو: فائل

شمالی وزیر ستان: گاؤں موسکی میں چچا زاد بھائیوں کے درمیان زمین کے تنازعہ پرفائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے گاؤں موسکی میں ملک داؤد موسکی کے خاندان سے تعلق رکھنے والے چچا زاد بھائیوں کے درمیان زمین کے تنازعہ پرفائرنگ کاتبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق افراد میں تحسین اللہ، سمیع اللہ، سمیع الحق اورہلال شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔