- شہباز گل پر ذہنی اور جسمانی تشدد کے ساتھ جنسی زیادتی بھی شامل ہے، عمران خان
- بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار
- ڈاکٹر ندیم جاوید چیف اکانومسٹ مقرر، وزیراعظم نے منظوری دیدی
- 33 کیٹگریز کے 860 اشیا کی درآمد پرپابندی ختم کرنے کی منظوری
- جاپان؛ حکومت کی نوجوان نسل سے زیادہ سے زیادہ شراب پینے کی اپیل
- باجوڑ میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید
- کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کے ایک اور سسٹم کی پیش گوئی
- عمران خان کل شہباز گل کی رہائی کے لیے ریلی نکالیں گے
- اجتماعی زیادتی کرنے والے جنونی ہندوؤں کی رہائی دل چیر دینے والا دکھ ہے،متاثرہ مسلم خاتون
- سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر کمی
- صارفین کو انٹرنیٹ سروس کی فراہمی بحال کردی، پی ٹی سی ایل
- دن میں 200 بار بانگ دینے والے مرغے کے مالک پر مقدمہ درج
- منکی پاکس کے ایک مریض کی ناک گلنا شروع ہوگئی
- ایک صدی قبل معدوم ہوئے تسمانین ٹائیگر کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش
- بھارت کے روس سے سستے داموں تیل خریدنے پر امریکا کا ردعمل آگیا
- لاہور میں ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے ٹریفک پولیس اہل کار پر چڑھادی
- پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں دھاندلی کی بھارتی کوشش مسترد کردی
- پی ایس ایل پلیئرز کی نیلامی کے حوالے سے تجویز ارسال
- عطا تارڑ ، رانا مشہود سمیت 12 ن لیگی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
- دنیا بھر میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی کی شرح برقرار
پاکستانی کنڈیشنز میں کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا، ایرون سمرز

ایرون نے شعیب اختر کو آل ٹائم فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بریٹ لی اور شعیب کی بولنگ دیکھ کر ہمیشہ اچھا لگا
لاہور: آسٹریلوی فاسٹ بولر ایرون سمرز کا کہنا ہے کہ پاکستانی کنڈیشنز میں کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
شعیب اختر اور بریٹ لی کی طرح تیز ترین بولر بننے کی خواہش رکھنے والے آسٹریلیا کے فاسٹ بولر ایرون سمر نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اظہر محمود کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاہور آکر ٹریننگ کرنا بہت اچھا لگ رہا ہے، پاکستان کی مختلف کنڈیشنز میں کھیل کر سیکھنے اور کا موقع ملے گا۔
پاکستان ون ڈے کپ میں سدرن پنجاب کی ٹیم میں شامل ایرون کا کہنا تھا کہ سدرن پنجاب کی جیت میں اپنی کارکردگی سے حصہ ڈالنے کی کوشش کروں گا، آسٹریلیا میں مجھے کوچز نے کہا کہ نئی اسکلز سیکھنے کی کوشش کرو، اس لیے یہاں آیا ہوں، میرا یہاں آنے کا مقصد یہی ہے کہ میں سیکھوں اور پھرڈومیسٹک کرکٹ اور بی بی ایل میں پرفارم کرکے ٹیم میں جگہ بناوں۔
ایرون نے پاکستان کے فاسٹ بولر شعیب اختر کو آل ٹائم فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بریٹ لی اور شعیب اختر کی تیز بولنگ کو دیکھ کر ہمیشہ اچھا لگا۔ کوچ اظہر محمود کے مطابق ایرون سمرز میں بہت صلاحیت ہے۔اس کے پاس اسپیڈ بھی ہے اور اسکلز بھی ہیں، سدرن پنجاب کے لیے یہ اچھا اضافہ ثابت ہوگا۔
واضح رہے ایرون سمرز پہلے آسٹریلوی ہیں جو پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔