پاکستان کا شوپیاں جعلی مقابلے کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ

ویب ڈیسک  منگل 29 دسمبر 2020
بھارتی فوج نے رواں سال 3 جولائی کوشوپیاں میں پولیس مقابلہ کا ڈرامہ رچا کرتین مزدوروں کو شہید کیا تھا،: فوٹو: فائل

بھارتی فوج نے رواں سال 3 جولائی کوشوپیاں میں پولیس مقابلہ کا ڈرامہ رچا کرتین مزدوروں کو شہید کیا تھا،: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاکستان نے عالمی نگرانی میں مقبوضہ کشمیرمیں تین بے گناہ افراد کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان نے عالمی نگرانی میں مقبوضہ کشمیرمیں تین بے گناہ افراد کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اس متعلق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارتی فوج نے رواں سال 3 جولائی کوشوپیاں میں پولیس مقابلہ کا ڈرامہ رچا کرتین مزدوروں کو شہید کیا تھا، مزدوروں کو شہید کرنے کے بعد مسلح حریت پسند ثابت کرنے کے لیے ان کے جسد خاکی کے ساتھ ہتھیاربھی رکھ دیے گئے تھے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ کشمیریوں پرظلم اورجبرکی یہ صرف ایک چھوٹی سی جھلک ہے، بھارتی فوج کے کشمیریوں کے خلاف جرائم کی فہرست بہت طویل ہے، پچھلے ایک سال میں 300 معصوم کشمیریوں کو جعلی مقابلوں اورسرچ آپریشن میں شہید کیا گیا، پاکستان گذشتہ ایک سال سے ان ماوراء عدالت ہلاکتوں پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کراتا رہا ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: بھارتی پولیس نے 3 کشمیریوں کو جعلی فوجی مقابلے میں شہید کیے جانے کی تصدیق کردی

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رپورٹئرز بھی 2018 اور2019 کی رپورٹس میں ان واقعات کورپورٹ کرچکے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر پر اپنا ناجائز قبضہ مستحکم کرنے کے لیے یہ مظالم روا رکھے ہوئے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔