کراچی ایئرپورٹ پر مشکوک ڈیوائس نے کھلبلی مچادی

اسٹاف رپورٹر  منگل 29 دسمبر 2020
جناح انٹرنیشنل ڈومیسٹیک کارگو گیٹ پر پارک موٹرسائیکل پر ٹنگے مشکوک ڈیوائس کی موجودگی نے کھلبلی مچادی۔

جناح انٹرنیشنل ڈومیسٹیک کارگو گیٹ پر پارک موٹرسائیکل پر ٹنگے مشکوک ڈیوائس کی موجودگی نے کھلبلی مچادی۔

 کراچی: جناح انٹرنیشنل ڈومیسٹیک کارگو گیٹ پر پارک موٹرسائیکل پر ٹنگے مشکوک ڈیوائس کی موجودگی نے کھلبلی مچادی۔

کراچی ائرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر عمران خان کے مطابق سول ایوی ایشن ویجیلنس اور گارگو ٹرمینل اسٹاف معمول کی انسپکشن پر تھا،اس دوران انھیں ڈومیسٹیک کارگو گیٹ پر پارک کی گئی موٹر سائیکل پر ٹنگے پاوچ سے بیپ کی آواز سنائی دی جبکہ مذکورہ ڈیوائس میں لائٹ بھی جل بج رہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹاف نے یہ دیکھتے ہی انھوں نے فوری طورپر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اطلاع دی،جنھوں نے موقعے پر پہنچ کر مشکوک ڈیوائس کو ناکارہ بنایا۔

عمران خان کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ  نے اس بات کی تصدیق کی کہ ڈیوائس میں کوئی بھی دھماکا خیز مواد موجود نہیں تھا البتہ آتش گیر مواد تھا جو خوف وہراس پھیلانے کے لیے رکھا گیا تھا۔

چیف آپریٹنگ آفیسر کے مطابق ایئرپورٹ پولیس نے موٹر سائیکل کو تحویل میں لیا جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کارگو ایریا کوسوئپنگ کے بعد کلیئر کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔