اینگرو فرٹیلائزرز اور یو اے ایف کے درمیان معاہدہ

اسٹاف رپورٹر  بدھ 30 دسمبر 2020
اینگرو فرٹیلائزرز اور یو اے ایف کے درمیان معاہدہ
 فوٹو: فائل

اینگرو فرٹیلائزرز اور یو اے ایف کے درمیان معاہدہ فوٹو: فائل

 کراچی:  اینگرو فرٹیلائزرنے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ماڈرن فارم اور اینگرولرننگ سینٹر کے قیام کیلیے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

معاہدے پر ایک ورچوئل تقریب میں اینگرو فرٹیلائزر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر سالار قریشی اوریونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر آصف تنویرنے دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت یو اے ایف ماڈل فارمز تیار کرنے کیلئے اینگرو فرٹیلائزرز کو زمین فراہم کرے گی جہاں جامع زرعی طریقوں کے ذریعے زیادہ پیداوار کے حصول کیلیے  بیج بونے سے فصل کی کٹائی تک کے سارے عمل کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔