میری نئی فلم ’’سن آف پاکستان‘‘ آئندہ سال کے شروع میں ریلیز ہوگی، میرا

آئی این پی  پير 30 دسمبر 2013
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

لاہور: فلم اسٹار میرا نے کہا ہے کہ میری نئی فلم ’’سن آف پاکستان‘‘ آئندہ سال کے آغاز میں ریلیز ہوگی جو فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال کر دے گیا۔

’’آئی این پی‘‘ سے خصوصی گفتگو میں فلم اسٹار میرا نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی رونقوں کی بحالی کے لیے نئی فلمیں ضروری ہیں اور میری نئی فلم ’’سن آف پاکستان‘‘ نہ صرف کامیاب ہو گی بلکہ اس سے فلم انڈسٹری کی ویرانیاں بھی دور ہو جائیں گی۔انھوں نے کہا کہ مجھے شادی کی کوئی جلدی نہیں جب بھی سپنوں کا شہزادہ ملے گا سب کو بتا کر شادی کروں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔