- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
صبا قمر کی تصاویر میں ’’متنازع‘‘ لباس پرسوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید
کراچی: اداکارہ صبا قمر کو متنزاع فوٹو شوٹ کروانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ڈراموں و فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر منفرد انداز کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں اور اکثر و بیش تر کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ حال ہی میں بلال سعید کے گانے کی شوٹ کے دوران مسجد میں رقص کے مناظر سے متعلق تنازعے نے اُن کے لئے مسائل پیدا کردیے تھے جس پر انہوں نے صارفین کے اصرار کے باوجود معافی نہیں مانگی۔
View this post on Instagram
مسجد کی بے حرمتی کا سلسلہ تھما ہی تھا کہ اب انہوں نے متنازع فوٹو شوٹ کروا کر ’’آ بیل مجھے مار‘‘ کی ضرب المثل یاد کروادی۔ حال ہی میں اُن کے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں صارفین نے ان کے لباس کو نامناسب قرار دیتے ہوئے اس پر تندوتیز تبصرے کیے ہیں اور کئی صارفین نے طنزیہ انداز بھی اختیار کیا ہے۔
سوشل میڈیا کی ایک صارف مہک خان نے طنزیہ انداز کے ساتھ کہا کہ میں شرط لگاتی ہوں کہ اس طرح کے فوٹو شوٹ کروانے پر ان کی فیملی فخر محسوس کر رہی ہوگی۔
کاشی نامی صارف نے لکھا کہ حیاء کیا ہے اگر ان کو پتا ہوتا تو یہ بے حیاء نہ ہوتی۔
سونیا عمر نے صبا قمر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اب تو لڑکیوں نے ڈپٹہ لینا چھوڑ دیا ہےلیکن جو لڑکیاں ڈپٹہ لیتی ہیں انہیں یہ لوگ دقیانوسی یا بوڑھی رو کہتے ہیں۔
زیبا سیراج نے کہا کہ مجھے صبا قمر کی تصویر دیکھ کر بہت مایوسی ہو رہی ہے۔ انہیں اس طرح بے حیائی پھیلانی کی ضرورت نہیں تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔