اظہرالدین راجستھان میں خوفناک کار حادثے میں بال بال بچ گئے

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 31 دسمبر 2020
کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا مگر اظہر کسی بھی قسم کی چوٹ سے محفوظ رہے۔ فوٹو: فائل

کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا مگر اظہر کسی بھی قسم کی چوٹ سے محفوظ رہے۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بھارت کے سابق کپتان اظہرالدین راجستھان میں خوفناک کار حادثے میں بال بال بچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کے سابق کپتان اظہر الدین نتھمبور واپس لوٹ رہے تھے جب گاڑی حادثے کا شکار ہوئی، اگرچہ کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا مگر اظہر کسی بھی قسم کی چوٹ سے محفوظ رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔