آرٹس کونسل کے انتخاب میں روایتی گہما گہمی، اہم شخصیات نے ووٹ ڈالے

شوبز رپورٹر  پير 30 دسمبر 2013
اداکار،گلوکار، ادیب، شعرا، سماجی شخصیات نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ فوٹو: فائل

اداکار،گلوکار، ادیب، شعرا، سماجی شخصیات نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ فوٹو: فائل

کراچی: آرٹس کونسل کراچی کے الیکشن کا میلہ اپنی پچھلی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جاری رہا اس موقع پر ممبران آرٹس کونسل جن میں فنکار، ادیب شعرا، سرکاری ، سماجی، ثقافتی و زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شامل تھیں۔

اراکین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے سال 2014 کے لیے صدر، نائب صدر، سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری، خزانچی اور گورننگ باڈی کے ممبران کے انتخاب کے لیے ووٹ کاسٹ کیا، ووٹنگ کا عمل دوپہر 2 بجے تا رات 10بجے تک جاری رہا۔

اس دوران اہم شخصیات جن میں جسٹس ریٹارئرڈ حاذق الخیری، ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا، ایس ایم منیر، یحییٰ پولانی، عبدالعزیز میمن، حیدر امام رضوی، ناظم الدین، آفتاب عالم، شکیل صدیقی، تنویر خان،انور اقبال، گلاب چانڈیو، غلام عباس،سرشار صدیقی، صابر ظفر، سلمیٰ خانم، عابدہ خانم ،سعید خاور، مشتاق احمد ،مرزا اختیار بیگ، خالد سلیم موٹا، سلمان علوی،رئوف لالہ، اویس صلاح الدین، منصور زبیری، شٰیخ منظر عالم، شمیم فرپو، امجد حسین شاہ، تنویرآفریدی، معود احمد حیات، سعادت حسین جعفری، غزالہ عارف، فیصل سبزواری، خواجہ اظہارالحسن سمیت 2402 ممبران نے نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، انتخاب سے قبل جنرل باڈی اجلاس ہوا جس  کی صدارت چیئرمین آرٹس کونسل اور کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کی، اس موقع پر سالانہ رپورٹ پیش کی گئی جس کے بعد اراکین نے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔