سندھ ہائی کورٹ کا غیر قانونی تعمیرات پر کسی کو بھی اسٹے آرڈر نہ دینے کا فیصلہ

کورٹ رپورٹر  جمعرات 31 دسمبر 2020
سب سن لیں، اگر کوئی تعمیرات گرانے پر حکم امتناع لینے آیا ہے تو نہیں دیں گے، جسٹس عمر سیال، متعدد درخواستیں مسترد (فوٹو : فائل)

سب سن لیں، اگر کوئی تعمیرات گرانے پر حکم امتناع لینے آیا ہے تو نہیں دیں گے، جسٹس عمر سیال، متعدد درخواستیں مسترد (فوٹو : فائل)

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی تعمیرات گرانے پر حکم امتناعی دینے سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ سب سن لیں، اگر کوئی تعمیرات گرانے پر حکم امتناعی لینے آیا ہے تو اسے حکم امتناعی نہیں ملے گا۔

جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو مختلف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ سماعت شروع ہونے سے قبل ہی جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیئے سب سن لیں، اگر کوئی تعمیرات گرانے پر حکم امتناعی لینے آیا ہے تو اسے حکم امتناعی نہیں ملے گا۔

جسٹس عمر سیال نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ احکامات کے بعد اب کوئی حکم امتناعی جاری نہیں کریں گے، سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ہی تجاوزات گرانے کا حکم دیا ہے۔ بعدازاں ہائی کورٹ نے غیر قانونی تعمیرات گرانے پر حکم امتناعی دینے سے انکار کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔