- لوئر دیر؛ نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما زخمی، 4 افراد جاں بحق
- پاکستان میں غذائی اشیا کی قیمتوں میں 30 فیصد تک اضافہ ہوا، عالمی بینک
- کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی ریسلر شریف طاہر کو فائنل میں شکست، چاندی کا تمغہ جیت لیا
- کامن ویلتھ گیمز؛ ریسلر علی اسد نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
- پاکستان کی غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت
- ملک احمد خان اور روبینہ عرفان وزیراعظم کے معاونین خصوصی مقرر
- ادویات کی پہلی کھیپ اسلام آباد سے بلوچستان روانہ
- ممنوعہ فنڈنگ تحقیقات؛ ایف آئی اے نے اسد قیصراورعمران اسماعیل سمیت دیگر کو طلب کرلیا
- ہیلی کاپٹر حادثہ: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کی مالی سرپرستی کی جاتی ہے، وزیر دفاع
- حافظ آباد میں مسافر بردار بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق
- کراچی: صدر بم دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار
- ایپل ہماری پاس ورڈ یاد رکھنے کی مشکل آسان کرنے جارہا ہے
- وائٹ ہاؤس؛ آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد ہلاک اور4 زخمی
- پاکستان میں صرف حکمرانوں کے بچوں کا مستقبل محفوظ ہے، سراج الحق
- لاہور میں خاتون کی پنکھے سے لٹک کر مبینہ خود کشی
- روس اور ترکی کے صدور کی ایک ماہ میں دوسری اہم ملاقات
- بلوچستان اسمبلی میں ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کیلیے قرارداد پیش
- بچے کی نازیبا ویڈیو بنانا کر بلیک میل کرنے والے مجرم کو 22 سال قید کی سزا
- کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی ریسلر شریف طاہر کی فائنل تک رسائی
- برطانیہ میں رنگ برنگا نایاب گھونگھا دریافت
چین نے افغانستان میں امریکی افواج پر حملوں کی سازش کی، امریکی عہدیدار

چین نے امریکی عہدیدار کے الزامات کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ فوٹو : فائل
واشنگٹن: سینیئر امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ چین نے افغانستان میں امریکی افواج پر حملے کے لیے مسلح گروہوں کو پیسوں کی پیشکش کی تھی۔
سینیئر امریکی عہدیدار نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ کے اوائل میں صدر ٹرمپ کو چین کی جانب سے افغانستان میں امریکی افواج پر حملے کے لیے غیر ریاستی عناصر کو مالی معاونت کی پیشکش سے متعلق غیر مصدقہ معلومات دی گئی تھیں، صدر ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر روبرٹ اوبرائن نے 17 دسمبر کو صدر ٹرمپ سے اس سے متعلق بات بھی کی تھی۔
افغانستان میں امریکی افواج پر حملے کے لیے دہشت گردوں کی مالی معاونت کی پیشکش سے متعلق خبر سب سے پہلے ایک امریکی ویب سائٹ نے نشر کی تھی جس کے مطابق امریکی حکام انٹیلیجنس رپورٹ کی مختلف ذرائع سے تصدیق کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب ہفتہ وار بریفنگ میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے الزامات کو من گھڑت، جھوٹ اور احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین ہمیشہ جنگ کے بجائے امن کی پالیسی پر عمل پیرا رہا ہے جب کہ چین نے افغانستان کے داخلی معاملات میں کبھی دخل اندازی نہیں کی بلکہ افغانستان میں امن عمل کو سراہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جون میں ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ روسی انٹیلیجنس آفیسر نے افغانستان امریکی اور برطانوی افواج کے قتل کے لیے انتہاپسندوں کے گروپس کو انعام کے طور پر پیسوں کو پیشکش کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔