- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
سڑکیں کھلوانا سیاسی جماعتوں کا نہیں انتظامیہ کا کام ہے، شازیہ مری
کراچی: پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے 27 دسمبر کو سوشل میڈیا پر بلاول ہائوس پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا اور اسی حملے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بلاول ہائوس کے باہر غیر جمہوری احتجاج کا طرز عمل اپنایا گیا، جس کی پیپلز پارٹی شدید مذمت کرتی ہے۔
اتوار کو پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ سڑکیں کھلوانا سیاسی جماعتوں کا نہیں انتظامیہ کا کام ہے، انتظامیہ نے عدالت کے حکم پر بلاول ہائوس کی شاہراہ کے ایک حصے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے اور دوسرے حصے کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں، لیکن تحریک انصاف نے بلاول ہائوس کے باہر احتجاج کرکے اپنی سیاست چمکائی ہے جس میں وہ ناکام ہوئے ہیں۔
شازیہ مری نے کہا کہ تحریک انصاف والے عوامی مسائل پر توجہ دیں اور خیبر پختونخواہ میں عوام کے مسائل کو حل کریں، تحریک انصاف ڈرون حملوں پر سیاست کے بجائے دہشت گردی کے واقعات میں 40 ہزار پاکستانیوں کی شہادت پر بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔