حکمراں ایسے بھی ہوتےہیں! چینی صدر نے عوام کی طرح قطار میں لگ کر برگر خریدا

اے ایف پی / آن لائن  پير 30 دسمبر 2013
ژی جن پنگ نے عام شہری کی طرح  برگر کی خریداری کیلیے اپنی جیب سے ادائیگی کی۔  فوٹو: فائل

ژی جن پنگ نے عام شہری کی طرح برگر کی خریداری کیلیے اپنی جیب سے ادائیگی کی۔ فوٹو: فائل

بیجنگ: چین کے صدر نے ایک عام شہری کی حیثیت میں بیجنگ کے ایک مقامی ریسٹورنٹ پر جا کر قطار میں لگ کر برگر خریدا۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ژی جن پنگ(Xi Jinping) گزشتہ روز عام شہری کی طرح مشہور کنگ فینگ سٹمیڈ بن شاپ پہنچے اور برگر کی خریداری کیلیے اپنی جیب سے ادائیگی کی۔ ژی کے اس اقدام کی وڈیوز اور تصاویر فوراً ہی انٹرنیٹ پر عام کر دی گئیں۔ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں میں سے بعض نے ایک ایسے ملک میں جہاں رہنما بہت کم منظرعام پر آتے ہیں حیرت واستعجاب کے ساتھ اس خبر کا خیرمقدم کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔