ملک کے اچھے مستقبل کیلئے عمران خان کوایماندار لوگوں کی ضرورت ہے، سارہ لورین

ویب ڈیسک  جمعـء 1 جنوری 2021
فرحان علی آغا کے پی ٹی آئی جوائن کرنے سے بے حد خوش ہوں، سارہ لورین، فوٹوفائل

فرحان علی آغا کے پی ٹی آئی جوائن کرنے سے بے حد خوش ہوں، سارہ لورین، فوٹوفائل

کراچی: اداکارہ سارہ لورین نے کہا ہے کہ ملک کے مستقبل کے لیے وزیراعظم عمران خان کو ایماندار اور اچھے لوگوں کی ضرورت ہے۔

چند روز قبل اداکار فرحان علی آغاز نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہوں، ملک ایک مشکل گھڑی سے گزررہا ہے لہذا اچھے اور ایماندار لوگوں کی پی ٹی آئی میں ضرورت ہے۔

فرحان علی آغا نے مزید کہا تھا وطن سے محبت مجھے ورثے میں ملی ہے۔ یہ وقت ہے کہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے اچھے کاموں کو آگے بڑھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار فرحان علی آغا کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

اداکارہ سارہ لورین نے فرحان علی آغا کے پی ٹی آئی میں شمولیت پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا فرحان کے اس بیان سے متفق ہوں کہ ملک کے اچھے مستقبل کے لیے عمران خان کو ایماندار اور اچھے لوگوں کی ضرورت ہے۔

https://twitter.com/saraloren101/status/1344164521158586368

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔