فردوس عاشق اعوان نےموٹر سائیکل چلا کر سب کو حیران کردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 1 جنوری 2021
فردوس عاشق اعوان نے ریسکیو جیکٹ اور ہیلمٹ بھی پہنا اور بائیک چلائی فوٹوانٹرنیٹ

فردوس عاشق اعوان نے ریسکیو جیکٹ اور ہیلمٹ بھی پہنا اور بائیک چلائی فوٹوانٹرنیٹ

لاہور: معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کراٹے اور کرکٹ کھیلنے کے بعد موٹر سائیکل چلا کر سب کو حیران کردیا۔

فردوس عاشق اعوان نے ریسکیو پاسنگ آؤٹ پریڈ پر موٹرسائیکل ایمبولینس چلائی۔ انہوں نے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ریسکیو جیکٹ اور ہیلمٹ بھی پہنا۔

یہ بھی پڑھیں: فردوس عاشق اعوان نے ایک ہی مکے سے تمام ٹائلیں توڑ ڈالیں

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لڑکیوں کو فرسٹ ایڈ کی تربیت دینے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا مریم نواز اس وقت زخمی ہیں اور میں ان کو ریسکیو کرنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا میں نے ایمبولینس بائیک چلا کر خواتین ریسکیورز کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فردوس عاشق اعوان نے باکسنگ مقابلے کا چیلنج قبول کرلیا

واضح رہے کہ اس سے قبل فردوس عاشق اعوان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مارشل آرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی مکے میں تمام ٹائلیں توڑ دیتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔