کراچی میں جنریٹر میں موجود بارودی مواد پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 1 جنوری 2021
گودام میں جنریٹر کو اسکریپ کے لیے توڑا جارہا تھا کہ اچانک دھماکا ہوگیا، پولیس۔ فوٹو: فائل

گودام میں جنریٹر کو اسکریپ کے لیے توڑا جارہا تھا کہ اچانک دھماکا ہوگیا، پولیس۔ فوٹو: فائل

 کراچی: سائٹ ایریا میں جنریٹر میں موجود بارودی مواد پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا کے گودام میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا جنریٹر میں ہوا، گودام میں جنریٹر کو اسکریپ کے لیے توڑا جارہا تھا کہ اچانک دھماکا ہوگیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دھماکا جنریٹر میں بارودی مواد کے باعث ہوا، جنریٹر کے ایک پائپ میں دھماکا خیز مواد کے ذرات ملے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔