افغان تارکین وطن خاتون کو تھپڑ مارنے والا ایرانی پولیس افسر گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 1 جنوری 2021
افغان سفاتکار نے اس واقعے پر شدید احتجاج کیا تھا، فوٹو : ویڈیو گریب

افغان سفاتکار نے اس واقعے پر شدید احتجاج کیا تھا، فوٹو : ویڈیو گریب

تہران: ایران میں افغان پناہ گزین خاتون کو تھپڑ مارنے والے پولیس اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تہران میں ایک مہاجر کیمپ میں پولیس افسر کی افغان خاتون کو تھپڑ مارنے کے ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں پولیس افسر کو خاتون کو دھکے دیتے اور تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو سامنے آنے پر ایران میں افغان سفارت خانے نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں پولیس افسر کے عمل کو غلط اور توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر ایران کے اعلیٰ حکام سے بات ہوئی ہے۔

افغان سفارت خانے کی جانب سے شدید احتجاج کے باعث ایرانی پولیس چیف نے مذکورہ افسر کیخلاف تادیبی کارروائی کا حکم دیا جس کے تحت پولیس افسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔