- میٹا صارفین پر نظر رکھنے کے لیے ویب سائٹس میں کوڈ شامل کر رہی ہے، تحقیق
- معمولی قلبی اسکین ڈیمینشیا کی قبل از وقت پیش گوئی کرسکتا ہے، تحقیق
- مچھلی کی زبان کھا کر خود اس کی زبان بن جانے والا خوفناک کیڑا
- 1947 کی یادیں
- پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کا آغاز، سبز ہلالی پرچموں کی بہار
- جشن آزادی کے موقع پر گوگل نے پاکستانی پرچم کے رنگ سجالیے
- وادی سوات میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مسلح افراد کی موجودگی مبالغہ آرائی ہے، آئی ایس پی آر
- فوج کے کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، وزیر دفاع
- عالمی جونیئراسکواش چیمپئن شپ؛ پاکستان کے حمزہ خان کی کوارٹرفائنل میں رسائی
- روس ٹیلر کا آئی پی ایل کے حوالے سے اہم انکشاف
- ایشین مینز والی بال کپ؛ پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف فتح
- امریکا سے دوستی جاہتا ہوں لیکن غلامی ہرگز نہیں، عمران خان
- پاکستانی پیراک نے فری اسٹائل ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی
- سعودی عرب کا پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کے لیے 10 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر غور
- عمران خان اور پاک فوج کے تعلقات بہتر ہوگئے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب
- سعودی قیادت کی پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر مبارک باد
- وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھرمیثاق معیشت کی پیشکش کردی
- سندھ کے 9اضلاع آفت زدہ قرار
- کراچی: 15اگست تک گرج کے ساتھ بارش کا امکان، 16سے نیا سلسلہ شروع ہوگا
- تقسیم برصغیر دیکھنے والے بزرگ آبیتی بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے
فائزہ حسن نے ڈرامہ سیریل ’’ نند ‘‘ چھوڑنے کی وجہ بتا دی

میرے لیے طویل عرصے تک کسی پراجیکٹ میں کام کرنا بہت مشکل ہے، فائزہ حسن (فوٹو: فائل)
کراچی: اداکارہ فائزہ حسن نے نجی چینل پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل ’نند‘ چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔
ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں فائزہ حسن نے کردار چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے دکھائے گئے اسکرپٹ کے مطابق میرا کام صرف گوہر کی موت کے اختتام تک تھا۔ جس کو کرنے کے لیے میں نے رضامندی ظاہر کردی تھی۔ گوہر کا کردار ایک بہت بڑا چیلنج تھا جسے نبھانے کے لیے میں نے بھرپور کوشش کی۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میں واقف ہوں کہ میری اداکاری کی وجہ سے ڈرامے کی ریٹنگ میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے اس ڈرامے کو مزید آگے بڑھا دیا گیا۔
فائزہ حسن نے یہ بھی کہا کہ میرے مطابق ڈرامے کا اختتام گوہر کی موت پرہی ہوجانا تھا لیکن ڈرامے کی اقساط کو مزید بڑھا دیا گیا لیکن یہ بات بھی اہم ہے کہ میرے لیے طویل عرصے تک کسی بھی پراجیکٹ میں کام کرنا بہت مشکل ہے جس کی وجہ میرے چھوٹے بچے ہیں جو کہ توجہ مانگتے ہیں، لہٰذا میں نے ڈرامے میں مزید کام کرنے سے انکار کر دیا۔
واضح رہے کہ ان دنوں نجی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’نند‘ نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ ڈرامے میں گوہر کا کردار فائزہ حسن ادا کر رہی تھی جن کی موت کے بعد انہیں بھارتی ڈراموں کی طرح پھر سے زندہ کردیا گیا۔ پلاسٹک سرجری کے بعد انہیں نئے انداز سے پیش کیا گیا ہے۔ اب گوہر کا کردار جویریہ سعود ادا کر رہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔