لڑکی کو غیر اخلاقی تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 1 جنوری 2021
ملزم قاری عبدل قدیم لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کیا کرتا تھا اور پیسوں کا تقاضہ کررہا تھا، ایف آئی اے۔ فوٹو : ایکسپریس

ملزم قاری عبدل قدیم لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کیا کرتا تھا اور پیسوں کا تقاضہ کررہا تھا، ایف آئی اے۔ فوٹو : ایکسپریس

 کراچی: ایف آئی اے نے کراچی میں کارروائی کے دوران لڑکی کو غیر اخلاقی تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو غیر اخلاقی تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹرسائبر کرائم سرکل فیض اللہ کوریجو کے مطابق لڑکی کی والدہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم قاری عبدل قدیم کو گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیا جو ایک لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کیا کرتا تھا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے سائبرکرائم کے مطابق ملزم عبدل قدیم لڑکی کو غیر اخلاقی تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرکے پیسوں کا تقاضہ کررہا تھا، ملزم نے بچی کی تصاویر اس کی والدہ کو بھیجی اور رقم مانگی جب کہ رقم نہ دینے پر تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔