نئی صنعتوں کو رعایتی نرخوں پر بجلی و گیس فراہم کرنے کی منظوری

بزنس رپورٹر  ہفتہ 2 جنوری 2021
اطلاق جمعہ سے ہوگیا، نئے مینو فیکچررز متعلقہ ایسوسی ایشن کے ذریعے رجسٹریشن کی درخواست دے سکتے ہیں، سرکلر جاری (فوٹو : فائل)

اطلاق جمعہ سے ہوگیا، نئے مینو فیکچررز متعلقہ ایسوسی ایشن کے ذریعے رجسٹریشن کی درخواست دے سکتے ہیں، سرکلر جاری (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے نئی صنعتوں کو رعایتی نرخوں پر بجلی اور گیس فراہم کرنے کی منظوری دے دی جس کا اطلاق جمعہ سے ہوگیا۔

سیلز ٹیکس سرکلر کے تحت نئی صنعتوں کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے باضابطہ طور پر سرکلر جاری کردیا ہے جس میں نئی صنعتوں کے لیے رعایتی قیمت پر بجلی و گیس کی فراہمی کا میکنزم اور اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر(ایس او پی) متعارف کرایا گیا ہے۔

سرکلر نمبر چار میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر میں ایکسپورٹ انڈسٹری کی رجسٹریشن کا سیل قائم کردیا گیا ہے اور نئے مینو فیکچررز متعلقہ ایسوسی ایشن کے ذریعے رجسٹریشن کی درخواست دے سکتے ہیں۔ سرکلر کے مطابق نئی ایکسپورٹ انڈسٹری کی رجسٹریشن کا آغاز گزشتہ یکم جنوری سے کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔