- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
- مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف 12 فروری کو دھرنے کا اعلان
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
نوازشریف قوم کو بھارت کی غلامی میں دھکیلنا چاہتے ہیں، منور حسن
وزارت خارجہ میں بیٹھے لوگ ملکی سا لمیت دشمن کے ہاتھ میں دیناچاہتے ہیں۔ فوٹو: فائل
لاہور: امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے کہاہے کہ نوازشریف اپنی چینی بیچنے اور ذاتی تجارت کو فروغ دینے کے لیے قوم کو بھارت کی غلامی میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔
بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سے عوام کے مسائل بڑھ گئے،کشمیری ہماری جنگ لڑ رہے ہیں، وزارت خارجہ میں بیٹھے ہوئے لوگ امریکا اور بھارت کے غلام ہیں وہ پاکستان کی آزادی اور سا لمیت دشمن کے ہاتھ میںدیناچاہتے ہیں۔اتوار کو منصورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منور حسن نے کہا کہ میاںصاحب کہتے ہیں کہ قوم نے انھیں بھارت سے دوستی کا مینڈیٹ دیاہے،انھیں سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے، اگر یہی بات انتخابات سے قبل سامنے آتی تو آج میاں صاحب وزیراعظم نہ ہوتے، انھیں قوم نے پاکستان سے دشمنی اور کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا مینڈیٹ نہیں دیا، دونوں بھائی بھارت کی بالادستی قبول کرنے میں بڑے بے تاب نظر آتے ہیں۔
حکومت پاکستان نے اپنارویہ نہ بدلا اور بھیڑیے کو بھیڑ کہنے کی پالیسی نہ چھوڑی تو قوم انھیں زیادہ دیر برداشت نہیں کرے گی، بجلی و گیس کی دوبارہ لوڈشیڈنگ سے عوام کے مسائل بڑھ گئے ہیں، لوگوں کے چولہے بجھ گئے ہیں، مہنگائی نے پہلے ہی ان کو بے حال کر رکھاہے، زرداری حکومت 5 سال میں اتنی غیر مقبول اور بدنام نہیں ہوئی تھی جتنی موجودہ حکومت صرف 7 ماہ میں غیرمقبول ہو چکی ہے، بلوچستان میں اسلحہ اور بارود بنانے والی فیکٹریوں کا پکڑا جانا انتہائی تشویشناک ہے، کشمیری ہمارے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں، انھوں نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کر دیاہے، قوم انھیں تنہا نہیں چھوڑے گی، ملک میں کشمیر کمیٹی تو موجود ہے مگر کشمیر کی نمائندگی کرنے والا کوئی نہیں۔ منورحسن نے کہاکہ مقتدر اور بااختیار قوتیں طاغوت کی آلہ کاربنی ہوئی ہیں، پاکستان کو جغرافیائی اعتبار سے خطے میں مرکزی حیثیت حاصل ہے مگر حکمراں اس جغرافیائی حیثیت سے فائدہ نہیں اٹھا رہے، امریکا بھارت کی مدد سے خطے کے وسائل پر قبضہ کرناچاہتاہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔