- ادارے ماورائے قانون کام کرینگے تو لوگ ہتھیار اٹھاکر سارے نظام کو آگ لگا دینگے، عدالت
- بیڑی دیر سے لانے پر باپ نے 10 سالہ بیٹے کو آگ لگادی
- کراچی میں اسرائیل نامنظور بینرز سیاسی مقاصد کیلئے لگائے جارہے ہیں، وزیر خارجہ
- چینی معیشت پہلی بار 100 ٹریلین یوآن سے زیادہ ہوگئی، وال اسٹریٹ جرنل
- نیب ریفرنس میں نواز شریف کی تمام جائیدادیں قرق کر لی گئیں
- لاپتہ شہری کی عدم بازیابی؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزیراعظم پر جرمانے کا عندیہ
- ثابت ہوچکا ہے کہ نوازشریف نے پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اورقوم سے جھوٹ بولا، اسد عمر
- کے ٹوکے قریب لاپتہ امریکی نژاد روسی کوہ پیما ایلکس گولڈ فارب کی لاش مل گئی
- فارن فنڈنگ کیس؛ آج پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرے گی
- ’ڈیزائنر پروٹین‘ نے معذور چوہے کو دوبارہ چلنے کے قابل بنا دیا
- ویڈیو گیم ’ٹیٹرس‘ کا الگورتھم؛ ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ میں مددگار
- جو بائیڈن کی سائیکل وائٹ ہاؤس کےلیے خطرناک قرار
- خود دار بچے نے سرکاری امداد لینے سے انکار کر دیا
- پروٹیز اسپن جال میں الجھنے سے بچنے کیلیے کوشاں
- پی سی بی کا بھارتی نیٹ ورک کے ساتھ نشریاتی حقوق کا3سالہ معاہدہ ہوگا
- بھارت کو کرکٹ ایشیا کپ بوجھ لگنے لگا
- صحت مند رہنے کے رہنما اصول
- جرمنی نے پاکستان کو کورونا رسک والے ممالک میں شامل کردیا
- مودی بلوچستان میں فائدہ اٹھانے، پختونوں میں بے چینی پھیلانے میں مصروف
- خیبر پختونخوا اسمبلی: کرپٹو کرنسی کیلیے متفقہ قرارداد منظور
کورونا، 50 فیصد ٹریول انڈسٹری بند، ہزاروں ملازم بیروزگار ہوگئے

شعبہ مکمل مفلوج،وزیراعظم خودمسائل سنیں،امدادی پیکیج دیں،خواجہ ایوب ۔ فوٹو: فائل
راولپنڈی: کورونا بحران کے باعث ملک کی ٹریول اینڈ ٹورز انڈسٹری مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔
ملک بھر میں ٹریول انڈسٹری کے50 فیصد دفاتر ڈیفالٹرز ہوکر بند ہوگئے۔ ٹریول انڈسٹری سے30 ہزار ملازمین کو بھی فارغ کر کے بے روزگار کر دیا گیا ہے۔ نئے سال کے آغاز پر ٹریول اینڈ ٹورز انڈسٹری نے فوری بیل آو’ٹ پیکیج، آسان شرائط پر قرضے دینے کا مطالبہ کر دیا ہے اور ایس ای سی پی کو انشورنس کمپنیوں کو ٹریول ایجنسیوں کی بنک گارنٹی جاری کرنے کی فوری اجازت کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹریول اینڈ ٹورز انڈسٹری کے رہنما خواجہ ایوب نسیم نے ایکسپریس کو بتایا کہ کورونا نے11ماہ سے ٹریول انڈسٹری کو مکمل مفلوج کر دیا ہے۔ پروازوں کی بندش اور دیگر پابندیوں سے ٹریول ایجنسیوں کے دفاتر بند ہونے لگے ہیں۔ انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کیلیے حکومتی اکابرین سے مذاکرات ناکام ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم بلاکر خود مسائل سنیں ۔ خصوصی امدادی پیکج دیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔