- پاکستانی طالبعلموں نے زرعی شعبے کے لیے موسمیاتی اسٹیشن تیارکرلیا
- بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے اور شہدا کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز
- پاکپتن سے خود کو ایس ایچ او ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار
- کراچی میں ہندو نوجوان کی درخت سے لکٹی ہوئی لاش برآمد
- فارن فنڈنگ میں اب پی ٹی آئی کے کسی جواب کی ضرورت نہیں، وزیر اطلاعات
- یزیدی حکومت سے نمٹنے کے لیے 13 اگست کو لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، عمران خان
- راولپنڈی: کنویں میں گرنے والی بھینس کو کئی گھنٹوں بعد باحفاظت نکال لیا گیا
- نوجوان نسل عمران خان کے بہکاوے میں نہ آئے، شرجیل انعام میمن
- پسند کی شادی کی خواہش؛باپ نے بیٹی کے قتل کیلیے ایک لاکھ روپے سپاری دیدی
- لاہور: اغوا کا ڈرامہ رچاکر والدین سے 5 لاکھ روپے تاوان مانگنے والا 14 سالہ لڑکا گرفتار
- بنگلادیش؛ پٹرولیم مصنوعات میں 52 فیصد اضافے پر ہنگامے پھوٹ پڑے
- جیولین تھرو ایونٹ، ارشد ندیم فائنل میں آج اپنی قسمت آزمائیں گے
- شہدا کا تمسخر اڑانے والوں کا احتساب ضروری ہے، وزیر اعظم
- راولپنڈی میں دو ملزمان کی گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی
- اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری؛ سلامتی کونسل نے اجلاس طلب کرلیا
- پہلی مرتبہ انسانی امنیاتی نظام کا مکمل نقشہ تیار
- امریکا میں 12 ہزار سال پُرانے انسانی قدموں کے نشانات کی دریافت
- مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین
- پاکستان اسٹیل میں 10 ارب روپے کے میٹریل کی چوری، تحقیقات کا آغاز
- برطانیہ کے ساحل پر بہت بڑی تعداد میں کیکڑے اُمڈ آئے
پنجاب میں شدید سردی اور دھند سے نظام زندگی مفلوج

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات فوٹو: فائل
لاہور: پنجاب بھر میں سردی کی شدید لہر جاری ہے جب کہ دھند نے بھی ہر ایک چیز کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
ملک بھر کی طرح لاہور سمیت پنجاب بھر میں بھی شدید سردی کی لہر برقرار ہے، شدید خشک سردی نے جہاں نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا ہے وہیں سانس کی بیماریاں بھی عام ہوگئی ہیں، دوسری جانب گیس کی کمی نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی ہے۔ پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند ہیں جب کہ ایل پی جی بھی منہ مانگے داموں فروخت کی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کی یہ لہر آئندہ ہفتے بھی جاری رہے گی۔ لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
سردی کے ساتھ ساتھ پنجاب کے بیشتر علاقے اس وقت شدید دھند کی بھی لپیٹ میں ہیں، حد نگاہ کم ہوجانے کی وجہ سے موٹر وے کو کئی مقاماتا پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ لِلہ انٹر چینج اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹو لاہور سائیڈ ٹول پلازہ کو بند کر دیا گیا۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ متعدد موٹر ویز کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ شیڈول متاثر ہونے کے باعث کئی پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں جبکہ بیشتر تاخیر کا شکار ہیں۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد، لاہور، سیالکوٹ ، نارووال ، ملتان ،گو جر نوالہ ، اوکاڑہ، حافظ آباد،ساہیوال، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگراور رحیم یارخان میں صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔