ڈیوڈ مالان کے چھکے پرگیند تماشائی کے بیئر گلاس میں جا گری

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 3 جنوری 2021
دلچسپ بات یہ کہ جب فیلڈر سیم رینبرڈ گیند لینے کیلیے آئے تو شائق نے دینے سے انکار کردیا۔ فوٹو: فائل

دلچسپ بات یہ کہ جب فیلڈر سیم رینبرڈ گیند لینے کیلیے آئے تو شائق نے دینے سے انکار کردیا۔ فوٹو: فائل

ہوبارٹ: ڈیوڈ مالان کے چھکے پرگیند تماشائی کے بیئر گلاس میں جا گری۔

ہوبارٹ ہوریکینز اور میلبورن اسٹارز میں بگ بیش میچ میں ڈیوڈ مالان کے چھکے پر گیند اسٹینڈ میں موجود ایک تماشائی کے بیئر گلاس میں جا گری۔

دلچسپ بات یہ کہ جب فیلڈر سیم رینبرڈ گیند لینے کیلیے آئے تو شائق نے دینے سے انکار کردیا بلکہ گیند کی موجودگی میں ہی گلاس کو منہ لگا کر بیئر پی گئے، اس حرکت کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی اور دلچسپ کمنٹس کیے جارہے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔