- کامن ویلتھ گیمز، ارشد ندیم گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب
- آٹھویں جماعت کے طالب علم نے حاضر دماغی سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی
- ملک بھر میں دو روز کے لیے موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ
- پنجاب میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
- اسلامک گیمز: پاکستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- کیوبا میں تیل ذخیرہ کرنے والے ٹینکر پر آسمانی بجلی گرگئی، 1 ہلاک، 121 زخمی
- پاکستانی طالبعلموں نے زرعی شعبے کے لیے موسمیاتی اسٹیشن تیارکرلیا
- بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے اور شہدا کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز
- پاکپتن سے خود کو ایس ایچ او ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار
- کراچی میں ہندو نوجوان کی درخت سے لکٹی ہوئی لاش برآمد
- فارن فنڈنگ میں اب پی ٹی آئی کے کسی جواب کی ضرورت نہیں، وزیر اطلاعات
- یزیدی حکومت سے نمٹنے کے لیے 13 اگست کو لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، عمران خان
- راولپنڈی: کنویں میں گرنے والی بھینس کو کئی گھنٹوں بعد باحفاظت نکال لیا گیا
- نوجوان نسل عمران خان کے بہکاوے میں نہ آئے، شرجیل انعام میمن
- پسند کی شادی کی خواہش؛باپ نے بیٹی کے قتل کیلیے ایک لاکھ روپے سپاری دیدی
- لاہور: اغوا کا ڈرامہ رچاکر والدین سے 5 لاکھ روپے تاوان مانگنے والا 14 سالہ لڑکا گرفتار
- بنگلادیش؛ پٹرولیم مصنوعات میں 52 فیصد اضافے پر ہنگامے پھوٹ پڑے
- شہدا کا تمسخر اڑانے والوں کا احتساب ضروری ہے، وزیر اعظم
- راولپنڈی میں دو ملزمان کی گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی
- اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری؛ سلامتی کونسل نے اجلاس طلب کرلیا
اٹلی میں نیا سال شروع ہوتے ہی سیکڑوں پرندوں کی پُراسرار موت

پرندوں کی موت تیز دھماکوں سے خوف کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے بھی ہوسکتی ہے، ترجمان تنظیم برائے حیوانی تحفظ(فوٹو، ٹوئٹر)
روم: اٹلی کے دارالحکومت میں سال نو کے موقعے پر سیکڑوں پرندوں کی پُر اسرار موت کا واقعہ پیش آیا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوٹیج اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روم کی سڑکوں پر سیکڑوں پرندے بے حس و حرکت پڑے ہیں، ان پرندوں کی موت ہوچکی ہے۔ مرنے والے پرندوں میں چھوٹی چڑیا کی اکثریت ہے۔
اس منظر کی فلم بندی کرنے والا شخص ویڈیو میں تبصرہ کررہا ہے کہ ’’یہ انسانی فطرت کا ناگوار پہلو ہے۔ آتش بازی نے سیکڑوں پرندوں کی جان لے لی۔ یقین نہیں آتا، بہت دل شکن منظر ہے۔‘‘
اتنی بڑی تعداد میں پرندوں کی ایک ساتھ موت کے سبب کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے تاہم حیوانات کے تحفظ کی بین الاقوامی تنظیم (او آئی پی اے) کا کہنا ہے کہ بظاہر یہی لگتا ہے کہ آتش بازی اس علاقے کے آس پاس کی گئی جہاں درختوں میں ان پرندوں کے گھونسلے ہوں گے۔
تنظیم کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ممکن ہے ان پرندوں کی موت خوف کی وجہ سے ہوئی ہو۔ تیز دھماکے کی آواز سے یہ ایک ساتھ ڈر کر اُڑے ہوں اور بد حواسی میں یہ ایک دوسرے سے یا عمارتوں اور کھمبوں وغیرہ سے ٹکرا گئے جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی اور اس امکان کو بھی مسترد نہیں کیا جاسکتا کہ دل کا دورہ ان کی موت کا باعث بنا ہو ۔‘‘
ان کا کہنا تھا کہ آتش بازی جنگلی اور گھریلو پالتو حیوانات دونوں کے لیے شدید دباؤ اور خوف زدہ کرنے کا باعث بنتی ہے۔
واضح رہے کہ روم میں نجی سطح پر آتش بازی پر پابندی عائد کی گئی تھی جسے خاطر میں نہیں لایا گیا اور ممکنہ طور پر اسی آتش بازی کے باعث سیکڑوں پرندے جان سے گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔