روس کے شہر وولگوگراد میں بس میں دھماکا، 15 افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی

ویب ڈیسک  پير 30 دسمبر 2013
دونوں واقعات کی ذمہ داری اب تک کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے،روسی حکام فوٹو: اے ایف پی

دونوں واقعات کی ذمہ داری اب تک کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے،روسی حکام فوٹو: اے ایف پی

ماسکو: روس کے شہر وولگوگراد میں مسلسل دوسرے روز بھی ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں مزید 15 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کا جنوبی شہر وولگوگراد دوسرے روز بھی دھماکے سے گونج اٹھا، اس بار دھماکا زیرزنسکی کے علاقے میں واقع ایک بازار کے نزدیک بس میں ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ روسی حکام نے  دو روز کے دوران ہونے والے دھماکوں میں 35 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ روس میں ہنگامی حالات کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں واقعات کی ذمہ داری اب تک کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے تاہم ان کی تفتیش دہشت گردی کی کارروائیوں کے طور پر کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر کے ریلوے اسٹیشن میں بم دھماکا ہوا تھا جس میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔