بدترین ریویو پر شان مسعود کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جانے لگا

اسپورٹس ڈیسک  پير 4 جنوری 2021
بدترین ریویو پر شان مسعود کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جانے لگا

بدترین ریویو پر شان مسعود کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جانے لگا

کرائسسٹ چرچ:  نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بدترین ریویو پر شان مسعود کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جانے لگا۔

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان کی جانب سے پہلی اننز میں اووپنگ کے لئے آنے والے بلے باز شان مسعود کو انھیں ٹم ساؤدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا، یہ فیصلہ بالکل واضح تھا، صرف ان سائیڈ ایج ہی ان کو بچا سکتی ہے،اس کا تو خود انھیں اندازہ ہونا چاہیے تھا کہ گیند بیٹ پر لگی یا نہیں۔اس کے باوجود شان نے ریویو لیا۔

ٹیکنالوجی سے ان کے آؤٹ ہونے کی فوری تصدیق ہوگئی، اسے سب سے بدترین ریویو قرار دیا جا رہا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔