ایف اے ٹی ایف کی شرط پر عمل ، ڈاک خانوں میں سیونگ اکاؤنٹس کی بندش شروع

قیصر شیرازی  پير 4 جنوری 2021
جن اکاؤنٹس میں1سال سے لین دین نہیں ہوایا 500روپے ہیں وہ پہلے بند ہوں گے۔ فوٹو:فائل

جن اکاؤنٹس میں1سال سے لین دین نہیں ہوایا 500روپے ہیں وہ پہلے بند ہوں گے۔ فوٹو:فائل

 راولپنڈی: ایف اے ٹی ایف کے بڑے مطالبے پر عملدرآمد کے لیے پاکستان پوسٹ نے ملک بھر کے ڈاکخانوں میں عام سیونگ اکاؤنٹس اور اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس بند کرنے کیلیے آج پیر4 جنوری سے کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 15 جنوری کو یہ دونوں سیونگ اکاؤنٹس مکمل بند کردیے جائیں گے۔

وزارت مواصلات نے پہلے مرحلہ میں ایسے اکاؤنٹس جن میں رقم100 روپے سے 500 روپے تک ہیں اور جن میں گزشتہ ایک سال سے کوئی لین دین نہیں ہوا انھیں15 جنوری سے ختم کر دیا جائیگا۔ ملک بھر میں اس فیصلہ سے 50 ہزار سیونگ اکاؤنٹس بند ہوں گے،ایسے تمام سیونگ اکاؤنٹس ہولڈرز کو جی پی اوز کی طرف سے پیغامات جاری کر دیے گئے ہیں، ڈاکخانوں کا پنشن سسٹم بھی مرحلہ وار بنکس میں شفٹ کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔