- آن لائن بینکنگ اور خریداری کی وجہ سے مالیاتی فراڈ میں 63 فیصد اضافہ
- سی ٹی ڈی اور رینجرز کی کارروائی، سندھ ریولیوشن آرمی کے دو دہشت گرد گرفتار
- امریکی کمپنی نے کورونا ویکسین سے2021 میں ہونے والی آمدن بتادی
- کراچی پولیس کا اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا اعلان
- ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید 4 ماہ کے لیے گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ
- یوسف رضا گیلانی ایم کیو ایم کے مرکز آنا چاہتے ہیں، فیصل سبزواری
- ڈسکہ ضمنی الیکشن میں غفلت برتنے پرافسران کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی
- تحریک انصاف کا ڈسکہ ضمنی انتخاب پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
- پنجاب سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب
- جسٹس فائز نے نظرثانی کیس کی کارروائی ٹی وی پر نشر کرنے کی درخواست دائر کردی
- سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اپینڈکس کا آپریشن
- پی ایس ایل میچزکے 50 فیصد ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز
- افغانستان میں چیک پوسٹ کے قریب کار بم دھماکے میں 6 اہلکار ہلاک
- بین الصوبائی اسلحہ اسمگل کرنے والے گینگ کے تین کارندے گرفتار
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوان شہید
- فرانسیسی مصنف نے سنکیانگ سے متعلق مغربی میڈیا کے جھوٹ بے نقاب کردیئے
- سینیٹ الیکشن ریفرنس میں دلائل مکمل، سپریم کورٹ نے رائے محفوظ کرلی
- انتظار کتنا طویل ہوگا؟
- امن خطرے میں؛ طالبان کا امریکا اور افغانستان پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
- نیپرا نے 2 پاور پلانٹ کے شرح منافع میں کمی کردی
دورہ اسرائیل نجی تھا اور نواز شریف سے مشاورت ہوئی، اجمل قادری

فضل الرحمن کا ساتھیوں کیساتھ رویہ سوالیہ نشان ہے، مولانا اجمل قادری فوٹو: فائل
لاہور: مرکزی جمعیت علمائے اسلام کے سرپرست اعلی مولانا اجمل قادری کا کہنا ہے کہ انہوں نے نجی طور پر اسرائیل کا دورہ کیا تھا نجی تھا اور اس پر نواز شریف سے مشاورت ہوئی تھی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا اجمل قادری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی سیاست 2 ماہ سے غیر یقینی صورت سے گزر رہی ہے۔ سینیٹ کے انتخابات آئینی تقاضا ہے ۔ پی ڈی ایم نے سینیٹ کے انتخابات کو پیچھے کرنے کی کوشش کی، انھیں کسی نے بتا دیا کہ اگر وہ سب مستعفی بھی ہو جائیں تو سینیٹ الیکشن پر فرق نہیں پڑے گا۔
مولانا اجمل قادری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اسمبلی کو ناجائز کہتے ہیں مگر صدارتی الیکشن بھی لڑا ۔شاید وہ صدارتی امیدوار کے طور پر اچھے ووٹ لیتے مگر پیپلزپارٹی کی وجہ سے پیچھے رہ گئے۔پی ڈی ایم ایک بند گلی میں داخل ہو چکی۔موجودہ صورت حال میں نیشنل ڈائیلاگ بہتر ثابت ہو سکتے ہیں ۔ بلاول بھٹو نے زیادہ بہتر بات کی کہ وہ سینٹ کے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔
اپنے دورہ اسرائیل کے حوالے سے مولانا اجمل قادری نے کہا کہ میرے دورہ اسرائیل پرطاہر اشرفی کا تبصرہ ان کا ذاتی حق ہے۔انہوں نے نجی طور پر اسرائیل کا دورہ کیا تھا نجی تھا اور اس پر نواز شریف سے مشاورت ہوئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔