سانحہ مچھ کے مقتولین کے لواحقین کا لاشوں کے ہمراہ دھرنا

ویب ڈیسک  پير 4 جنوری 2021
مظاہرین کا سانحہ مچھ میں جاں بحق افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

مظاہرین کا سانحہ مچھ میں جاں بحق افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

 کوئٹہ: مغربی بائی پاس پر سانحہ مچھ کیخلاف ہزارہ برادری کا دھرنا جاری ہے۔

مظاہرین لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کررہے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے کارکنوں سمیت ہزارہ برادری کے نوجوانوں سمیت خواتین کی بڑی تعداد دھرنے میں موجود ہے۔ احتجاجی دھرنے کے باعث مغربی بائی پاس شاہراہ پر آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مچھ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 11 مزدور اغوا کے بعد قتل

مظاہرین سانحہ مچھ میں جاں بحق 11 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ سید آغا رضا نے کہا کہ ہمارے ساتھ 22سالوں سے یہ ہی ناروا سلوک جاری ہے کسی نے بھی ہمارے ساتھ اس دکھ کی گھڑی میں اظہار یک جہتی نہیں کیا، جب تک وزیر اعظم پاکستان دھرنے کے شرکاء کو آکر تحفظ کی یقین دہانی نہیں کرا دیتے ہم لاشوں کی تدفین نہیں کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔