- بلوچستان کے سینیٹ انتخابی معرکے میں حکمران اتحاد کام یاب
- کے پی کے میں تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن کا میدان مار لیا
- سندھ سے سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی نے زائد نشست حاصل کرلی
- جامعات کو ایچ ای سی کی نئی انڈر گریجویٹ پالیسی پر عملدرآمد سے روک دیا گیا
- یہ کتا 60 ارب روپے کے اثاثوں کا مالک ہے
- مشروم کے صحت پر مزید مثبت اثرات دریافت
- پھلوں کی تازگی اب لیزر پلازمہ سے معلوم کیجئے
- عالمی عدالت نے فلسطین میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کردیں
- سینیٹ الیکشن میں حکومتی ووٹ اِدھراُدھر ہونے کی تفصیلات سامنے آگئیں
- گیلانی کی کامیابی، وزیراعظم اپنے ارکان کا اعتماد کھو چکے، فضل الرحمان
- 12ویں منزل سے گرنے والی بچی کو ’سپر ہیرو‘ نے بچالیا، ویڈیو وائرل
- کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری
- سینیٹ الیکشن کے پی؛ 13 ارکان اسمبلی نے بیلٹ پیپرز ضائع کردیئے
- شہباز شریف کے خلاف نیب انکوائری شروع اور اسحق ڈار کے خلاف بند کرنے کی منظوری
- کورونا میں مبتلا کوئٹہ گلیڈیئٹر کے ٹام بینٹن کا شائقین کرکٹ کے نام پیغام
- سینیٹ انتخاب؛ وزیراعظم کا خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی ارکان کی سست روی کا نوٹس
- ملک میں سونے کی قیمت میں غیرمعمولی کمی
- سندھ سینیٹ انتخابات ؛ معمر اور علیل ارکان اسمبلی کو خصوصی رعایت
- میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرے، مزید 6 افراد ہلاک
- ڈینئل کرسٹیئن پی ایس ایل کے سب سے مہنگے بولر بن گئے
کراچی میں محمود آباد نالہ پر قائم تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن

نالے کے اطراف تجاوزات اور گھروں کو مسمار کیا جائیگا۔
کراچی کے علاقے محمود آباد میں نالے کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل آپریشن کی زیر قیادت منظور کالونی سے کورنگی روڈ تک 5۔3 کلو میٹر پر محیط رقبہ کے اطراف سافٹ آپریشن کیا جارہا ہے جو 4 روز تک جاری رہیگا۔
یہ بھی پڑھیں: محمود آباد ٹریٹمنٹ پلانٹ کی اراضی پر قائم تجاوزات ختم کرائی جائیں، سپریم کورٹ
اس موقع پر پولیس، رینجرز اور خواتین اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے۔ آپریشن میں متوقع مزاحمت کے پیش نظر دو واٹر کینین اور چار اے پی سی بھی موجود ہیں۔ کارروائی میں واٹربورڈ ، ایس بی سی اے اور ریونیو بورڈ حکام بھی شریک ہیں۔ نالے کے اطراف 57 گھروں کی نشاندہی ہوئی ہے جن کو نوٹسز دیئے گئے ہیں اور انہیں جزوی طور پر مسمار کیا جائیگا۔
ڈائریکٹر آپریشن انکروچمنٹ کے ایم سی نے کہا کہ سندھ حکومت کے منظور کردہ منصوبے کے تحت نالے کے درمیان آنے والی تجاوزات کو ہٹایا جارہا ہے ، نالے کی چوڑائی مختلف مقامات پر مختلف نوعیت کی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھی منظور کالونی میں محمود آباد نالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا جس کے دوران علاقہ میدان جنگ بن گیا تھا۔ علاقہ مکینوں کے پتھراؤ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ مشتعل مظاہرین نے کے ایم سی کی مشینری اور گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔