پی ڈی ایم کا چورن نہیں بکا لہذا کوئی نیا چورن بازار میں لائیں، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  پير 4 جنوری 2021
مریم اور بلاول تو نئے مہمان ہیں، فضل الرحمان جیسے پرانے گھاگ نے غیرذمہ دارانہ گفتگو کی، وفاقی وزیر

مریم اور بلاول تو نئے مہمان ہیں، فضل الرحمان جیسے پرانے گھاگ نے غیرذمہ دارانہ گفتگو کی، وفاقی وزیر

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا چورن نہیں بکا لہذا میرا مفت مشورہ ہے ذرا سانس لیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مکمل پٹ گئی ہے، ان کا چورن نہیں بکا لہذا وہ کوئی نیا چورنا بازار میں لائیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری تو نئے مہمان ہیں، مولانا فضل الرحمان جیسے پرانے گھاگ نے غیرذمہ دارانہ گفتگو کی، اس سے لگتا ہے ہوش کی بجائے جوش پر حکمت عملی بنائی گئی جو بری طرح پٹ گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔