- سینیٹ انتخابات میں بڑا معرکہ گیلانی اور حفیظ شیخ کے درمیان ہوگا
- ویڈیوز شیئرنگ ایپ ’’ لائیکی‘‘ کی مقبولیت میں اضافہ، پاکستان میں چوتھے نمبر پر آگئی
- کورونا کے ساتھ مٹاپے کی ’وبا‘ نے بھی دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
- سینیٹ الیکشن؛ بلوچستان میں حکومتی اتحاد کی اپوزیشن کو 4 نشستیں دینے پیش کش
- متحدہ نے سینیٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی پیشکش ٹھکرادی
- اسلامی تعلیمات نے جنوبی افریقا میں گینگ وار کے گڑھ کو امن کا گہوراہ بنادیا
- قطر میں پاکستانی افرادی قوت کو دگنا کریں گے، قونصل جنرل
- وزیراعظم کی اہلیہ بشری بی بی کا داتا دربار کے قریب پناہ گاہ کا دورہ
- ملکی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ
- روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں کمی
- غریب آدمی ہوں زرضمانت کم رکھیں، قائم علی شاہ کی عدالت میں درخواست
- کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے فیلڈنگ کوچ جولین فاؤنٹین کا آپریشن کامیاب
- ’’پاوری گرل‘‘ سے متاثر ہوکر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی تین خاتون پولیس اہل کار معطل
- خیبر پختون خوا میں پہلا خواجہ سرا جرگہ ممبر منتخب
- جہیز کی وجہ سے خودکشی کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پرغم وغصہ
- فرانس کے سابق صدر کو کرپشن پر قید کی سزا
- پلاسٹک کے کھلونوں میں کینسر کا سبب بننے والے کیمیکل بھی ہوسکتے ہیں، تحقیق
- یک خلوی جاندار میں دماغ کے بغیر یادداشت اور ذہانت کا راز دریافت
- بھارت میں نوجوان نے رکشے پر گھر بنا کر سب کو حیران کردیا
- کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسلام آباد اور کوئٹہ کا میچ ملتوی
اپوزیشن کی پوری تحریک این آر او کیلئے ہے جو نہیں دوں گا، وزیراعظم

پی ڈی ایم نے کورونا کے دنوں میں عوام کی زندگی سے کھیلنے کوشش کی، وزیراعظم۔ فوٹو:فائل
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن کی پوری تحریک این آر او کیلئے ہے جو نہیں دوں گا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کے دوران وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم فارغ ہوچکی ہے اور اپنی موت آپ مررہی ہے، حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں، انہوں نے کورونا کے دنوں عوام کی زندگی سے کھیلنے کوشش کی، اپوزیشن کی پوری تحریک این آر او کےلیے ہے جو نہیں دوں گا۔
سینیٹ کے انتخابات میں اپوزیشن کو بھرپور جواب دینے پر اتفاق کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی معاشرہ احتساب کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا، اپوزیشن کا احتساب شروع ہوا تو سب اکٹھے ہوگئے، کچھ بھی ہوجائے احتساب کا عمل جاری رہے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں قومی خزانے کو لوٹتی رہیں، موجودہ حکومت ترقی پر گامزن ہے، کمزور معیشت کو درست ٹریک پر لگا دیا ہے، تمام معاشی اعشاریے درست سمت میں ہیں، نئے سال میں کارکردگی مزید بہتر کرنے اور ڈیلیوری پر توجہ ہوگی۔
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کو سیاسی مداخلت کے بغیر آزادانہ طور پر کام کرنے کی اجازت ہو تو قوم کو فائدہ ہوتا ہے۔ وزیراعظم نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے ہمارے دور میں گزشتہ دو سال میں 389 ارب روپے کی وصولی کی، جب کہ اسی نیب نے 2008 سے 2018 کے 10 سالہ دور میں صرف 104 ارب روپے ریکور کیے، یہ کرپٹ حکمرانوں کے سیاہ دور کے 10 سال تھے۔
عمران خان نے بتایا کہ پنجاب اینٹی کرپشن نے ہماری حکومت کے 27 ماہ میں 206 ارب روپے ریکور کیے، کرپٹ حکمرانوں کے ماتحت اینٹی کرپشن نے گزشتہ 10 سالوں میں صرف 3 ارب روپے ریکور کیے تھے، یہ اعشاریے ثابت کرتے ہیں کہ ادارے آزاد ہوں تو بہتر احتساب ہوتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔