کورونا وبا ؛ جاپان کا ٹوکیو میں ایمرجنسی کے نفاذ پرغور

ویب ڈیسک  پير 4 جنوری 2021
دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے کیسز کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا جا چکا ہے، فوٹو : فائل

دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے کیسز کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا جا چکا ہے، فوٹو : فائل

ٹوکیو: جاپان کے وزیر اعظم یوشیہید سوگا نے کہا کہ کورونا کی شدید اور تیسری لہر سے بچاؤ کے لیے ٹوکیو میں ہنگامی حالت نافذ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے وزیراعظم سوگا نے دارالحکومت ٹوکیو میں ایمرجنسی کے نفاذ کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاپان میں اولمپکس گیمز کے انعقاد سے متعلق بھی غور کیا جائے گا۔

جاپان میں گزشتہ سال کے آخری روز کورونا کے ریکارڈ 4 ہزار 520 نئے کیسز سامنے آئے، جس پر دارالحکومت ٹوکیو اور تین ملحقہ علاقوں میں قومی حکومت ہنگامی حالت نافذ کرنے پر غور کر رہی ہے۔

جاپانی وزیراعظم نے مزید کہا کہ نئے سال کی تعطیلات کے پہلے تین دن کے دوران بھی ٹوکیو میں کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور یہ صورت حال اچھی نہیں۔

واضح رہے کہ اولمپکس گیمز 2021 کا انعقاد جاپان میں رواں برس 23 جولائی سے ہوگا تاہم یہ ملک میں کورونا کے نئے کیسز سے مشروط ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔