حدیقہ کیانی کی گلوکاری کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی انٹری

ویب ڈیسک  پير 4 جنوری 2021
 اداکاری ایک بلکل نئی دنیا ہے اور یہ میرے زندگی کا نیا چیلنج ہے، گلوکارہ۔ فوٹو : فائل

اداکاری ایک بلکل نئی دنیا ہے اور یہ میرے زندگی کا نیا چیلنج ہے، گلوکارہ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے گلوکاری کے بعد اب اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور بہت جلد وہ ڈرامہ سیریل ’رقیب سے‘ میں نظر آئیں گی۔

مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی گلوکاری کے بعد اب ڈرامہ سیریل ’رقیب سے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی، ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز، ثانیہ سعید، اقرا عزیز اور فریال محمود شامل ہیں۔

حدیقہ کیانی کا کہنا ہے کہ میوزک انڈسٹری میں ہم گانے گاتے ہیں، اسٹیج پر پرفارم کرتے ہیں جہاں مداحوں کا سامنا ہوتا ہے لیکن ڈرامہ انڈسٹری ایک بالکل نئی دنیا ہے، یہ ایک ٹیم ورک ہے جہاں ایک ہی سیٹ پر 12 گھنٹے گزارتے ہیں، ایک ساتھ کھانا کھاتے ہیں، ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہیں، یہ بلکل ایک خاندان کی طرح ہے اور یہاں کی یادیں مجھے ہمیشہ خوشی دیں گی۔

حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ اداکاری کرنا میرے زندگی میں ایک نیا چیلنج ہے اور حقیقت میں چیلنجز کا سامنا کرنا مجھے اچھا لگتا ہے، یہ فن کی ایک نئی شکل ہے اور مجھے اپنے آپ کو منوانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نعمان اعجاز اور ثانیہ سعید جیسے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا انتہائی زبردست اور گلوکاری سے مختلف تجربہ ہے۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’رقیب سے‘ کا ٹائٹل سانگ بھی خود حدیقہ کیانی نے گایا ہے جو ان کی والدہ نے لکھا ہے جب کہ پروڈیوسر مومنہ درید ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔