پریٹی زنٹا نے اپنی پہلی ہی ویب سیریز میں ہریتھیک روشن کو کاسٹ کرلیا

ویب ڈیسک  پير 4 جنوری 2021
پریٹی زنٹا اداکاری چھوڑنے کے بعد پہلی بار بطور پروڈیوسر خدمات انجام دیں گی (فوٹو: فائل)

پریٹی زنٹا اداکاری چھوڑنے کے بعد پہلی بار بطور پروڈیوسر خدمات انجام دیں گی (فوٹو: فائل)

 ممبئی: بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ پریٹی زنٹا بطور پروڈیوسر اپنی پہلی ویب سیریز بنارہی ہیں جس میں انہوں نے اداکار ہریتھیک روشن کو کاسٹ کرلیا۔

امریکی نژاد شہری سے شادی کرکے اداکاری کو خیرباد کہنے والی پریٹی زنٹا نے ایک بار پھر بالی ووڈ میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس بار وہ اداکارہ کے طور پر نہیں بلکہ بطور پروڈیوسر خدمات سرانجام دیتی نظر آئیں گی۔

بطور پروڈیرسر پریٹی زنٹا کی یہ پہلی ویب سیریز ہے جس میں اُن کے بہترین دوست اور اداکار ہریتھیک روشن مرکزی کردار ادا کریں گے۔ اس سے قبل یہ دونوں اداکار فلم ’’کوئی مل گیا‘‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

یہ پڑھیں: پریٹی زنٹا نے فلموں سے متعلق سلمان خان کی سوچ کو بہترین قرار دیدیا

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پریٹی زنٹا کی آنے والی ویب سیریز جان لی کیئر کے مشہور ناول ’ دی نائٹ منیجر‘ کا ہندی ورژن ہے جوکہ نیٹ فلیکس طرز پر مبنی ہاٹ اسٹار کی ایپلی کیشن پر دکھائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔