وفاقی حکومت نے بالآخر ایف بی آر کا مستقل چیئرمین مقرر کردیا

اسٹاف رپورٹر  پير 4 جنوری 2021
گریڈ 22 کے جاوید غنی کو چیئرمین ایف بی آر کی حیثیت سے تعینات کیاگیاہے(فوٹو، انٹرنیٹ)

گریڈ 22 کے جاوید غنی کو چیئرمین ایف بی آر کی حیثیت سے تعینات کیاگیاہے(فوٹو، انٹرنیٹ)

 کراچی: وفاقی حکومت نے 6 ماہ کے وقفے کے بعد ایف بی آر کا مستقل چیئرمین تعینات کردیاہے۔

گریڈ 22 کے جاوید غنی کو چیئرمین ایف بی آر کی حیثیت سے تعینات کیاگیاہے جس کا نوٹی فکیشن پیر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےجاری کردیاہے جس کے مطابق جاوید غنی کا بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جاوید غنی ممبر ایف بی آر تھے اور ان کے پاس 6 ماہ تک چیئرمین ایف بی آر کا اضافی چارج تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جاوید غنی ریٹائرڈمنٹ یا تاحکم ثانی چیئرمین ایف بی آر تعینات رہیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔